اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کے روز ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورت حال اور بغداد میں جاری اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس پر تبادلۂ خیال کیا۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا سلسلہ جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ وہ ایک دوسرے سے قریبی رابطے برقرار رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ